لاہور (میاں محمد شاہ زیب)
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے آج انسداد پولیو مہم، ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، مین ہولز کور، گڑھوں کی مرمت اور بحالی، صفائی، پٹرول پمپس پر پبلک واش رومز وغیرہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ صفائی، شہری سہولیات اور حفاظتی اقدامات ایک اجتماعی ذمہ داری ہیں اور افسران کو میدان میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
