چشتیاں(رانا کلیم احمد سے )سینئر صحافی رانا شاہد عظیم روش انٹرنیشنل ادبی تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہوگئے اس حوالے سے نجی میرج ھال میں ایک پُروقار تقریب حلف برداری و روش مشاعرہ کا انعقاد ہوا ، مرکزی سرپرستِ اعلیٰ روش انٹرنیشنل حاجی عبدالستار نے نومنتخب سیکرٹری اطلاعات ونشریات رانا شاہد عظیم سے حلف لیا ، تقریب کی میزبانی سینئر صحافی رانا شاہد عظیم نے کی ، تقریب کے معزز مہمانوں کیلئے پُرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری و روش مشاعرہ کی صدارت ملک کے نامور شاعر امجد خان تجوانہ نے کی ،نقابت کے فرائض روش کی جان سید علی شاہ نے سر انجام دیئے ، تقریب حلف برداری و روش مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا بعدازاں سیکرٹری اطلاعات ونشریات روش انٹرنیشنل و سینئر صحافی چشتیاں رانا شاہد عظیم نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ، اس موقع پر تقریب حلف برداری و روش مشاعرہ کے میزبان سیکرٹری اطلاعات و نشریات رانا شاہد عظیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر ہوں اور عرصہ 20سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہوں مجھے خوشی ہے کہ میں آج روش فیملی کا حصہ ہوں روش انٹرنیشنل ایک تنظیم ہے جو ادب کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے روش فیملی کی محبتوں کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اپنی گھنی چھاؤں میں جگہ دی اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے کیلئے منتخب کیا میں انشاءاللہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا جنہوں نے مجھے روش انٹرنیشنل ادبی تنظیم میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے انہوں نے تقریب حلف برداری و روش مشاعرہ میں تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں ماجد حسین پراچہ ، SHO سٹی بی ڈویژن چشتیاں بلال یونس اور کرائم فائٹر سب انسپکٹر خیرپور سید فضل عباس شاہ کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے پر اور دیگر معزز مہمانوں کی کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اس موقع بانی روش انٹرنیشنل سید ثناءاللہ شاہ نے رانا شاہد عطیم کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات روش چشتیاں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روش ایک ادبی تنظیم ہے اور یہ لوگوں سے چندہ لئے بغیر اپنی مدد آپکے تحت کام کر رہی ہے سیلاب زدگان یا دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں تک راشن خوراک یا کپڑے ضروری اشیاء ونقدی پہچانے کیلئے روش فیملی نے اس کام کو محض عبادت سمجھ کر ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے روش انٹرنیشنل فلاحی کام کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے روش انٹرنیشنل ادبی تنظیم انکو ادب کی طرف متوجہ کررہی ہے روش نیکی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور آئندہ بھی روش اس سے بڑھ کر اہم کردار ادا کرے گی اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران و صدر روش پنجاب حاجی حمید احمد صدیقی، سینئر نائب صدر انجمن تاجران چشتیاں وصدر صرافہ و مرکزی نائب صدر روش انٹرنیشنل رانا علی رضا عابد، نائب صدر انجمن تاجران چشتیاں و نائب صدر پاکستان روش انٹرنیشنل محمد کاشف بھٹی، صدر روش سینٹر چشتیاں چوہدری نسیم صادق اوڑیا، مہمانِ خصوصی انچارج سینٹیشن بلدیہ چشتیاں شاہد حسین بلوچ، مہمان خصوصی شاعر ریحان بشیر، شاعر عبدالقدوس کیفی، شاعر الله داد پراچہ، شاعر محمود آسی ، چوہدری بلال بشیر، میاں رضوان، صدر روش حاصل پور تنویر پراچہ، ذولفقار چوھان، سینئر صحافیوں رانا کلیم احمد رانا غلام حیدر، رانا محمد انوار، کاشف ملک ، رانا محمد علی شاھد، چوہدری احمد حسن برکات جٹ، چوہدری ذیشان عرف شانی جٹ، چوہدری فہیم گلزار سب انجئیر لوکل گورنمنٹ اور روش فیملی سمیت دیگر شعراء کرام و تمام معزز شرکاء نے تقریب کے میزبان سینئر صحافی رانا شاہد عظیم کو روش انٹرنیشنل کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں میزبان نے تقریب کے تمام شرکاء کی تشریف آوری پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا#
