لاہور (زاہد بھٹی سے )تفصیلات کے مطابق زچہ بچہ سینٹر نیو سمن اباد سٹی ڈسٹرکٹ لاہور کی بلڈنگ عرصہ کئی سالوں سے عدم توجہ کا شکار ہے کئی سالوں سے بلڈنگ کو پینٹ نہیں کیا گیا ہے سیوریج کا نظام ٹوٹل نکارہ ہو چکا ہے ابلتے گٹر جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے متعدد بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اور ویکسینیشن اور چیک اپ کے لیے انے والی فیملیز کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا ہے واش روم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گٹروں کے اوپر ڈھکن موجود نہیں ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کہ ستھرا پنجاب کہ ویژن کو صبوء تاش کرنے کے مترادف ہے ایسے لگتا ہے کہ سالہا سال سے کبھی صفائی کی ہی نہیں گئی زچہ بچہ سینٹر اینڈ ویکسینیشن سینٹر نیو سمن ابادکی بلڈنگ کے گیٹ اور دیواریں خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثےکا شکار بن سکتی ہیں انتظامیہ کی بے بسی اور اعلی حکام کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث یہ بلڈنگ کھنڈر کا نظارہ پیش کر رہی ہے سینٹر میں ڈیوٹی کرنے والا ویکسینیٹر سٹاف اور مڈ وائف سٹاف متعدد مسائل سے دوچار ہیں DDO کی طرف سے CEO ہیلتھ لاہور کو لیٹر لکھنے کے باوجود بھی اعلی حکام کا نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے میری ڈپٹی کمشنر لاہور اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب ،لاہور سے پرزور اپیل ہے کے فوری ایکشن لیتے ہوئے جو جو افسران اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور اس بلڈنگ کی رینویشن کے فوری احکامات صادر فرمائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *