قصور(سید خرم شاہ سے)راجہ جنگ کے علاقہ سے 05 سالہ معصوم بچے کی ڈیڈ باڈی ملنے کا معاملہ ، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں مدعی مقدمہ کے گھر پہنچ گئے، والد اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا، PFSA اور کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کیا ۔ بچے کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ بلھے ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کاکہناہے کہ 05 سالہ معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے کیلئے سپیشل ٹیم ورک کر رہی ہیں۔ انشاللہ جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور درندہ صفت ملزم کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *