سید شہباز علی شاہ کی شادی — روز کلف مارکی اسلام آباد میں شاندار و پروقار تقریب
معزز شخصیات کی بھرپور شرکت، ملک سائیں نزیر کی جانب سے سید امجد حسین شاہ کو دلی مبارکباد
ملک سائیں نزیر
واہ کینٹ (نمائندہ خصوصی آصف شہزاد) روز کلف مارکی، اسلام آباد میں سید امجد حسین شاہ صاحب کے صاحبزادے سید شہباز علی شاہ کی شادی کی شاندار اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دینی، سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اس پُرمسرت موقع پر خوشی، محبت اور بھائی چارے کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔
تقریب میں دربار گدی نشین معصوم بادشاہ، ملک سائیں ملک نزیر احمد، فیصل اقبال گروپ جنرل سیکرٹری راجہ ملازم حسین، راجہ شاہ زیب دھنیال، سید عباس شاہ، جنید خان، رحمت شاہ، سید سخاوت شاہ، سید ہاشم شاہ، سید افتخار حسین شاہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے دلہا دلہن کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا اور خاندان کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ملک سائیں نزیر نے خصوصی طور پر سید امجد حسین شاہ صاحب کو بیٹے کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسی خوشیاں خاندانوں کو مزید قریب لاتی ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دلہا دلہن کو محبت، احترام، باہمی اعتماد اور کامیاب ازدواجی زندگی عطا فرمائے۔
تقریب خوشگوار ماحول، شاندار انتظامات اور مہمان نوازی کے باعث دیر تک یاد رکھی جائے گی، جہاں ہر چہرے پر مسکراہٹ اور دلوں میں خوشی کی کیفیت نمایاں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *