لاہور (زاہد بھٹی سے )ایوارڈ شو کے دوران پاکستان میں تیار کی جانے والی معیاری مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور افراد کو اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مقررین نے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میڈ اِن پاکستان” جیسے اقدامات ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر تاج گروپ آف کمپنیز کے سی او میاں سہیل احمد تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میڈ اِن پاکستان” جیسے اقدامات ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس ایوارڈ شو کا مقصد پاکستانی برانڈز کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے مقامی صنعت کو مزید تقویت دی جائے گی۔اس موقع پر سہیل تاج نے اپنی ٹیم شاہد مرزا ملک مقصود دانش اور اسلم سیماب کا کامیاب پروگرام کرانے پر شکریہ ادا کریا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ینگ ایکسپورٹر اسوسییشن کے چیئرمین شعیب پٹالوی نے کہا کہ تاجر ہمارے ملک کی ریڈ کی ہڈی ہے اور ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے ہم حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی رات دن کوشا ہے
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے تاج گروپ آف کمپنیز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *