اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن بریفنگ میں شریک نہیں ہوا، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی( ف)، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بریفنگ میں شریک ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں اور سیاسی قیادت کو دفترخارجہ حکام، خارجہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دیں گےجبکہ سکیورٹی حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *