لاہور: (رانا شہزاد، چیف رپورٹر) یونین کونسل 243 کے چیئرمین کے امیدوار حافظ مشرف شریف گجر نے کہا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ تیزی سے وسیع کیا جا رہا ہے اور بہت جلد عوام کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور تعاون سے یونین کونسل 243 میں متعدد دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حافظ مشرف شریف گجر کا کہنا تھا کہ نشتر کالونی میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ شاداب کالونی، فیکٹری روڈ اور پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارپٹ روڈز کی تعمیر اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وحید برادر ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی، گیس اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور غریب بچیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بیوہ خواتین کی مالی معاونت کو بھی اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بچوں کے لیے پلے گراؤنڈز، سٹریٹ لائٹس، قبرستان اور سرکاری اسکولوں کے قیام جیسے منصوبے بھی زیر غور ہیں، جن پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کونسل 243 میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا اور وہ وقت دور نہیں جب ہر گھر میں خوشحالی آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *