فیروزوٹواں (سمیع اللہ وٹو) امن بلڈ ڈونر سوسائٹی آف پاکستان شاہ کوٹ کی جانب سے ایک دھماکہ خیز اور تاریخی تقریب کا انعقاد ہوا جس نے پورے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس عظیم الشان اجتماع کے مہمانِ خصوصی بانی و مرکزی چیئرمین سمیع اللہ وٹو تھے، جن کے ہال میں داخل ہوتے ہی والہانہ نعروں، بجلی کی سی گونجتی تالیوں اور جوش و خروش نے ماحول کو آگ لگا دی۔سمیع اللہ وٹو مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ضیاء الرحمان صدر لاہور ڈویژن شکیل حسین وٹو صدر شیخوپورہ ملک محمد عمران وٹو المعروف حاجی کاوٹو سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بلال جہانگیر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا بانی ومرکزی چیرمین سمیع اللہ وٹو نے اپنے شعلہ فشاں خطاب میں کہا:
“امن بلڈ ڈونر سوسائٹی ایک تحریک ہے، ایک مشن ہے، اور ایک عہد ہے ہم آخری مریض تک خون پہنچائیں گے، ہم ہر حال میں زندگی بچائیں گے، اور کوئی طاقت ہمیں انسانیت کی خدمت سے روک نہیں سکتی شرکاء کا جوش آسمان کو چھو رہا تھا، نوجوانوں نے خون عطیہ کرنے کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہال میں “انسانیت زندہ باد” اور “امن بلڈ ڈونر سوسائٹی پائندہ باد” کے نعرے گونجتے رہے۔تقریب کے اختتام پر میزبانوں حافظ سیف الرحمان کاشی بھائی محمد ارسلان علی حیدر حافظ شکیل کو اعزازی سرٹیفیکٹ دئے گیے حافظ سیف الرحمان نے مہمانوں کا شاہ کوٹ أمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر شرکاء نے عہد کیا کہ امن بلڈ ڈونر سوسائٹی کی یہ انقلابی جدوجہد ہر گلی کوچے میں روشنی کی شمع روشن کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *