اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جب پاکستان کی قیادت خطے اور دنیا میں امن کے لیے سر توڑ کوشش کررہی ہے دہشتگرد ہماری اس کوشش کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو بھی شکست دیں گے اور خطے اور دنیا میں امن کیلیے اپنا قائدانہ کردار بھی ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *