وزیر آباد (ساجد حسین بٹ) سنئیر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس وزیرآباد میاں صبیح الرحمن نے پنجاب کالج گکھڑ کیمپس کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل اسلم پرویز نے انہیں بوائز اور گرلز کیمپس کا تفصیلی وزٹ کروایا اس موقع پر پرنسپل اسلم پرویز اور رانا دلدار نے گلدستہ پیش کرکے میاں صبیح الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا دورے کے دوران ادارے میں جدید تعلیمی سہولیات، بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ معیار کی صفائی اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول کو سراہا گیا میاں صبیح الرحمن نے کیمپس کے شاندار انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیمی ادارے ہی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے پرنسپل اسلم پرویز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار اور سینئر تعلیمی رہنما ہیں جو اداروں کو زیرو سے لے کر سو فیصد کامیابی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کی محنت، قابلیت اور انتظامی صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں، اور گکھڑ کیمپس میں ان کی قیادت میں تعلیمی معیار اور ماحول نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے میاں صبیح الرحمن نے مزید کہا کہ اسلم پرویز جیسے مخلص اور محنتی افراد ہمارے تعلیمی نظام کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو نہ صرف طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں انہوں نے ادارے کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
