قصور(سید خرم شاہ سے) آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل اور ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے چونیاں میں پنجاب کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہی چھت تلے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، گمشدگی رپٹ اور لائسنس سمیت 14 سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خدمت مرکز میں میثاق سنٹر، تحفظ مرکز، ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کیساتھ ساتھ لائبریری اور کیفے ٹیریا بھی بنایا گیا ہے۔ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا قیام چونیاں کی عوام کیلئے پنجاب پولیس کا شاہکار اور سنگ میل ثابت ہو گا۔ 1863 میں تھانہ سٹی چونیاں کی آثار قدیمہ عمارت کو اسی حالت میں مہارت کیساتھ رینوویٹ کیا گیا۔ چونیاں کی عوام کا آثار قدیمہ کو محفوظ بناتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کے قیام پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین کیا۔
