ننکانہ صاحب (زاہد اعوان) سیلاب سے متاثرہ علاقوں مکینوں میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام200 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ 100 من سے زائد جانوروں کا چارہ تقسیم کیا گیا۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں ہم ملکر ان کی مشکلات کو کم کریں گے-

Oplus_131072

ننکانہ صاحب صدر ضلع ننکانہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میاں ضیاء المصطفیٰ نے دریا راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر سیلابی پانی نے 121 دیہات اور وہاں پر رہنے والے 36 ہزار سے زائد افراد گھروں حویلیوں اور 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کی گئی فصلوں کو تباہ کیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ المصطفیٰ ویلیفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 200 سے زائد سیلاب سے متاثر افراد میں چنی، چائے کی پتی ، رس ، دودھ ،سمیت دیگر کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی اور جانوروں کیلئے 100 من سے زائد چارہ اور سائیلش تقسیم کیا۔

Oplus_131072

اس موقع پر ضلعی صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی میاں ضیاء المصطفیٰ نے کہا کہ نہ صرف راشن بلکہ متاثرہ افراد کی رہائش کیلئے خیمے ہیلتھ کیمپ سمیت متاثر افراد کو فری میڈیسن بھی فراہم کی جارہی ہے ہماری تنظیم جہاں بھی قدرتی آفات ہو ہر جگہ پر عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کرتی ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *