مانانوالہ (محمد عدنان دانی سے) مانانوالہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر طارق گلزار ملک کے گھرانے کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر، ان کے دو ہونہار بچوں نے بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرتے ہوئے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ روز ڈاکٹر محمد عزیر طارق نے ایک پروقار تقریب کے دوران اپنی گریجویشن کی ڈگری وصول کی۔
اس پرمسرت موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر طارق گلزار ملک کا کہنا تھا کہ “میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے کرم فرمایا اور میرے بچوں کی پڑھائی کامیابی سے پوری ہوئی۔” انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میرے بچے اب اپنے وطنِ عزیز پاکستان واپس آ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ملک و قوم اور دینِ اسلام کی سچی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان زندہ باد۔”

دوسری جانب ڈاکٹر طارق گلزار ملک کے بچوں کی اس شاندار تعلیمی کامیابی پر مانانوالہ اور ضلع شیخوپورہ کے عوامی، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقے کی اہم شخصیات نے ڈاکٹر طارق گلزار ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پورے علاقے کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
