ہری پور (ابرار حیدر) حضرت سائیں گلابؒ عرف بنی والے بابا جی عرس مبارک کی اختتامی تقریب، 67واں سالانہ عرس مبارک حضرت سائیں گلابؒ عرف بنی والے بابا جی حضرت میاں مہروان سائیں کی روح پرور تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔
عرس مبارک کے اختتام پر دربار شریف میں خادمِ دربار منیر احمد، آزاد خان اور خورشید سمیت دیگر معزز شخصیات نے مشترکہ گروپ فوٹو بنوایا۔
اس موقع پر شرکاء نے عرس کی کامیاب اور پرامن انعقاد پر انتظامیہ اور خادمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، اتحادِ امت، محبت، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
اختتامی تقریب میں زائرین، عقیدت مندوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت سائیں گلابؒ عرف بنی والے بابا جی حضرت میاں مہروان سائیں کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *