قصور(سید خرم شاہ سے) ہرن کوڈنڈوں  سوٹوں سے مارکر ذبح کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کیمطابق ایس ڈبلیو آر محمدحسنین علی خاں  بسریا نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ معمول کی گشت پر تھا کہ کتلوہی خورد ایریا پہنچا جہاں  ملزم فیصل ولد اللہ وسایا نے سانمبر ہرن کے گلے میں رسہ ڈالا ہواتھا کہ باقی ملزمان ڈنڈوں سوٹوں سیمارتیہوئے سانمبر ہرن کو گاو?ں کتلوہی خورد کی طرف لے جارہے تھے جن کا مقصد اسکو ذبح کرناتھا۔ میں  اور سٹاف محمود اعظم نیکوشش کرکے جانور کوان سیآزاد کروایا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *