نوشہرہ ورکاں تحصیل رپورٹر / سفیان نذیر سے
جس ملک کی گراؤنڈ آباد ہوتیں ہیں اس ملک کے اسپتال ویران ہوتے ہیں فائنل میچ پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالا نے میزبان گولڈن سٹار ہاکی کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دے کر تحصیل نوشہرہ ورکاں 2025ء کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیل کے مطابق نوشہرہ ورکاں ہاکی گراؤنڈ پر فائنل میچ پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالا اور گولڈن سٹار ہاکی کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ میچ شروع ہوتے ہی ہائی وولٹیج پر چلا گیا پہلے ہاف کے آغاز میں ہی میزبان گولڈن سٹار ہاکی کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں نے 1 گول کی برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی دوسرے ہاف میں پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالا کے فار وڈز نے فل پریس کھیل پیش کیا اور دوسرے ہاف میں 2 گول کرکے میچ 2-1 گول سے اپنے نام کرکے تحصیل نوشہرہ ورکاں کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔آج کے میچ کو مبارک علی گجر انٹرنیشنل اور ملک محمد عرفان نیشنل امپائر نے سپر وانر کیا جبکہ فیلڈ جیوری میں بطور جج محمد یوسف پاک آرمی اور رسول شاہ نے فرائض سر انجام دیے ۔آج کے اس فائنل میچ کو تماشایوں کی کثیر تعداد نے گراؤنڈ میں آکر دیکھا تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گردونواح کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور صدور سیکرٹری صاحبان نے فائنل میچ دیکھا فائنل میچ کے اختتام پر ونر اور رنر آپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور کیش پرائز دیے گئے تیسری پوزیشن سپر سٹار ہاکی کلب نوشہرہ ورکاں نے حاصل کی اہل علاقہ تتلےعالی نے رانا نزیر حسین اور پرائم ہاکی کلب کی ٹیم کو مبارکباد دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *