نوشہرہ ورکاں تحصیل رپورٹر/ سفیان نذیر سے
6 افراد نے گھمن والا کے رہائشی محنت کش فاروق کے جواں سالہ بیٹے کو صبح 7 بجے گھر سے بلا کر 27 سالہ زیشان فاروق کو قتل کرکے نعش کامونکی روڈ مچھلی فارم میں پھینک کر فرار تفصیلات کے مطابق تتلےعالی کے نواحی گاؤں گھمن والا کے رہائشی محنت کش فاروق کے 27 سالہ بیٹے زیشان فاروق کو صبح 7 بجے گھمن والا کے رہائشی شہزاد ۔ وسیم ۔ بلال اور 3 کس نامعلوم افراد نے گھر سے بلا کر کامونکی روڈ پر مچھلی فارم پر لے جا کر تیز دھار آلے سے قتل کرکے نعش مچھلی فارم میں پھینک کر فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ تتلےعالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا مقتول کے چچا محمد رفاقت راجپوت کی مدعیت میں 6 ملزمان شہزاد عرف بھولا ولد بوٹا راجپوت ۔ وسیم ولد اسلم بھلر ۔ بلال بھلر اور 3 کس نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے
