لاہور(نوید انجم مغل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کواچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مشیر وزیراعلی پنجاب ذیشان ملک نے تصدیق کی کہ عرفان شفیع کھوکھر کو فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
عرفان شفیع کھوکھر لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے۔
