اسلام آباد اور مظفر آباد سمیت اٹھ مقام، وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل:
واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے دوران 16 سے 19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مون سون اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
