حبیب آباد (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق حضرت خواجہ محمد عظیم رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دو روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 21 اور 22 ستمبر کو ہو گا۔ یہ عرس پاک حضرت پیر سید سائیں شیر محمد گیلانی رحمتہ اللّہ علیہ کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال انعقاد پزیر ہوتا ہے۔ عرس پاک کی دو روزہ تقریبات میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سائیں اویس احمد قادری درس مثنوی مولانا رومی اور درس فتح الربانی سے عقیدت مندوں کے دلوں کو منور کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ محافلِ ذکر، نعت، اور درود و سلام کا انعقاد کیا جائے گا اور تصوف، عشقِ رسول ﷺ، اولیائے کرام کی تعلیمات اور روحانی اصلاح پر روشنی ڈالیں گے۔ حضرت خواجہ سائیں محمد عظیم قادریؒ نے اپنی ساری زندگی دینِ اسلام، خدمتِ خلق، اور روحانی تربیت کے لیے وقف کر دی ان کا فیض آج بھی ہزاروں نفوس کو سیراب کر رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے قیام و طعام سمیت تمام ضروری سہولیات کا مکمل بندوبست کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *