لاہور (سٹاف رپورٹر) سنئیر صحافی محمد اظہرمشتاق نے مبشر علی جنجوعہ کو مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین افیئرز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین کی جانب سے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد پیش کی گئی۔ نوٹیفیکشن جاری ہوتے ہی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے سیاسی و سماجی رہنماؤں ، تاجر برادری اور صحافی برادری کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے سنئیر صحافی محمد اظہر مشتاق اور مبشر علی جنجوعہ کے درمیان صحافی برادری اور واپڈا کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر مبشر علی جنجوعہ کا کہنا تھا ہم ایک ہیں اور ہم واپڈا کے ملازمین اور صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کسی صحافی بھائی کو واپڈا کے کسی بھی آفیسر سے مسئلہ ہو تو میرے دروازے دن رات کھلے ہیں آپ مجھے آ کر بتائیں ہم مل کر جلد اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور مزید انکا کہنا تھا میں سراج الدین ثاقب مرکزی صدر پاکستان واپڈہ ایمپلائیز پیغام یونین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین کا مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر منتخب کیا میں انشااللہ پیغام یونین کےعہدیداران اور ممبران کے ہم وقت شانہ بشانہ کھڑا ہونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *