نوشہرہ ورکاں(سفیان نزیر) تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس کی کاروائی پتنگ فروشی میں ملوث 03 ملزمان پولیس کے شکنجے میں ملزمان کے قبضہ سے مختلف رنگوں کی1500 سے زائد پتنگیں اور درجن بھر ڈور کی گوٹیں برآمد سیاسی و سماجی تنظیموں کا ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پتنگیں بنانے،اڑانے اور سپلائی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں پتنگ فروشی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کی روشنی میں، ایس پی صدر مرزا بلال حسن کی زیر قیادت، ڈی ایس پی وزیراآباد چوہدری عبد الحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیراآباد سب انسپکٹر اورنگزیب نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث تین کس ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پندرہ سو سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں اور درجن بھر ڈور کی گوٹیں برآمد کرلیں ۔گرفتارکیے گئے ملزمان میں فرحان ، طلحہ اور شیر علی شامل ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بیرونی اضلاع سے پتنگیں اور ڈوریں منگوا کر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد سب انسپکٹر اورنگزیب اور ان کی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی
